پاکستان نے  ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

وزارت خارجہ کے  مشیر سرتاج عزیز  نے کہا  ہے کہ ملا منصور کے ڈرون حملے میںں ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے

498182
پاکستان نے  ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

 

وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ  ملا منصور کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہےلیکن طالبان رہنما کی ہلاکت کے بعد خطے میں امن عمل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے    وزارت  خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران ڈرون حملے میں طالبان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا ملا اختر منصور ہی تھا ۔ افغان طالبان کے مطابق ملا منصور جعلی نام ولی محمد اور جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ سفر کررہا تھا۔ ملا اختر منصور کی لاش اب تک ہماری تحویل میں ہے، لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے بعد سو فیصد تصدیق ہوجائے گی کہ حملے میں مارا جانے والا ولی محمد ہی دراصل ملا اختر منصور تھا۔ ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے اور واقعے پر پاکستان نے امریکہ سے شدید احتجاج بھی کیا ہے اور یہ احتجاج اقوام متحدہ میں بھی کیا جائے گا۔

  انھوں نے  کہا کہ  ملا اختر منصور کی ہلاکت سے خطے میں امن عمل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی ہلاکت نے افغان امن مسئلے کو مزید الجھا دیا ہے جبکہ مذاکرات کی کامیابی کی پاکستانی خواہش کو نظر انداز کیا گیا۔ بہت سی اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ملااختر منصور مذاکرات سے انکاری تھے جبکہ بعض اس کی نفی بھی کرتے ہیں، ہماری اطلاع کے مطابق ملا منصور مذاکرات کے خلاف نہیں تھے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ مذاکرات کی میز پر آہی جاتے۔



متعللقہ خبریں