ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے خلاف ہیں ، جنرل راحیل شریف

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف  نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کے خلاف ہیں اور ایسے اقدامات سے پاک امریکا تعلقات متاثرہوسکتے ہیں۔

497543

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں 21 مئی کو بلوچستان میں ڈرون حملے کے بعد کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے بلوچستان میں ڈرون حملے پرسخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں۔ اس سے نہ صرف پاک امریکہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں بلکہ یہ خطے میں استحکام کے لیے جاری امن عمل کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوششیں، قربانیاں اور کامیابیاں غیرمتزلزل ہیں۔

واضح رہے کہ 21 مئی کو امریکا نے بلوچستان میں ایران سے آنے والی ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں  افغانستان طالبان کے امیر ملا اختر منصور ہلاک ہوگئے تھے۔

متعللقہ خبریں