پاکستان، حزب اختلاف نےپاناما لیکس کمیٹی میں شمولیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی

وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں اسپیکر کو پاناما پیپرز کے سلسلے میں حزب اختلاف کی مشاورت سے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی تھی

492534
پاکستان، حزب اختلاف نےپاناما لیکس کمیٹی میں شمولیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی

پاکستانی پارلیمان کی  حزب اختلاف نے  پاناما لیکس کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی تجویز پر تشکیل دی جانے والی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے منگل کو پارلیمان میں حزب مخالف کی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد پریس  بریفنگ میں  بتایا کہ  اپوزیشن مذکورہ  تحقیقا ت کے حوالے سے  حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں اسپیکر کو پاناما پیپرز کے سلسلے میں حزب اختلاف کی مشاورت سے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔

خورشید شاہ  کا یہ  بھی کہنا تھا کہ حزبِ اختلاف نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس  کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب کے بعد پارلیمنٹ کے اندر ہی احتجاج کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ "میاں نواز شریف بڑی دیر کے بعد ایوان میں آئے ہیں۔"

لیکن  انہیں حزب اختلاف کے  سوالات کا   جواب دینا ہی ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں