پاک فوج کی ٹیمیں بارش سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئےکوشاں

پاک فوج نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات سے شدید متاثر ہونے والی کئی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا ہے

464850
پاک فوج کی ٹیمیں بارش سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئےکوشاں

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم کے ساتھ اوردوسرے علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے نتیجے میں مواصلاتی نظام کو بری طرح نقصان پہنچا اور خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں زیادہ تر سڑکیں بند ہوگئیں۔

پاک فوج نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات سے شدید متاثر ہونے والی کئی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا ہے۔
فوج کے انجینئر پلانٹس ، ڈوزرز، لوڈر، ایکسکویٹرز سمیت بھاری مشینری کے ذریعے مواصلاتی نظام بحال کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہے ہیں۔

صوبائی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 63 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے، گلگت بلتستان میں شدید بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ اور مکانات گرنے کے واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق جب کہ 05 زخمی ہوگئے۔

حالیہ بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں 60 مکانات تباہ ہوئے جب کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاایمرجنسی نافذکرنےکااعلان کردیا ہے۔

شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہونے سے ہزاروں سیاح پھنس گئے ۔مواصلات اورنظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

سوات،شانگلہ ،دیربالا،کوہستان،بنوں ،بٹگرام ،چترال ،مردان ،چارسدہ ،مظفرآباد اوردیگرعلاقوں میں جانی ومالی نقصان ہوا۔100سے زائدمکان تباہ ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں