پاکستان میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک

صوبائی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 63 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے

464501
پاکستان میں شدید بارشوں  اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک

پاکستان میں حالیہ دنوں شدید بارشوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 63 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے، گلگت بلتستان میں شدید بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ اور مکانات گرنے کے واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق جب کہ 05 زخمی ہوگئے۔

حالیہ بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں 60 مکانات تباہ ہوئے جب کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کاایمرجنسی نافذکرنےکااعلان کردیا ہے۔

شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہونے سے ہزاروں سیاح پھنس گئے ۔مواصلات اورنظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

سوات،شانگلہ ،دیربالا،کوہستان،بنوں ،بٹگرام ،چترال ،مردان ،چارسدہ ،مظفرآباد اوردیگرعلاقوں میں جانی ومالی نقصان ہوا۔100سے زائدمکان تباہ ہوگئے ۔دریائے سوات بپھرگیا،بحرین رابطہ پل بہہ گیا،برفانی تودہ گرنے سے دریائے کنہارکارخ بدل گیا،پشاورمیں متعدددیہات زیرآب آگئے ،بٹگرام میں 50مکان منہدم ہوگئے ،گلگت میں پاورپلانٹ تودے کی زدمیں آگیا۔ وزیراعظم نوازشریف اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جانی نقصان پر اظہارافسوس کیاہے اورمتاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی ہدایت کردی ہے ۔



متعللقہ خبریں