پاکستان کی معیشت بتدریج مستحکم ہورہی ہے: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھے۔ میتسوہیرو فروسوا نے کہا کہ معاشی خودانحصاری اور مسابقت کے عمل کو فروغ کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے شعبے سمیت دیگر شعبوں میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے

459073
پاکستان کی معیشت بتدریج مستحکم ہورہی ہے: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بتدریج مستحکم ہورہی ہے۔

یہ بات آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر میتسوہیرو فروسوا نے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی۔

اجلاس میں پاکستان کیلئے پچاس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ معاشی شعبے میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو مستحکم بنانے کیلئے اقتصادی اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھے

آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر میتسوہیرو فروسوا نے کہا کہ معاشی خودانحصاری اور مسابقت کے عمل کو فروغ کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے شعبے سمیت دیگر شعبوں میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں