وزیر اعظم نواز شریف اور ایرانی صدر کے اہم پیغامات

پاکستان کا دورہ کرنے والے ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان سے تعاون اور گہرے روابط کی اہمیت کو پیش کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی پیشکش کی ہے

458598
وزیر اعظم نواز شریف اور ایرانی صدر کے اہم پیغامات

وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی اہداف کے حصول کی خاطر ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا قلع قمع کرنا ہو گا۔

اسلام آباد میں پاک ایران مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران گہرے دوستانہ تعلقات میں قائم دائم ہیں، جو کہ باہمی احترام، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، اس ملک کے ساتھ برادرانہ تعلق کو شراکت داری میں بدلنا وقت کا تقاضاہے۔

انہوں نے بتایا کہ توانائی بحران کی وجہ سے سالانہ شرح نمو میں 2 فیصد کمی کا سامنا ہے، دونوں ممالک 5 سال میں تجارت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ایران کے ساتھ تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ معاشی اہداف کے حصول کیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنا ہوگا ، معاشی انقلاب سے پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ خوشحال ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر میں حکومت ِپاکستان کا مشکور ہوں ، ایران، پاکستان اور اس کی عوام کو اہمیت دیتا ہے،

حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں اقتصادی استحکام بہت ضروری ہے اور سیاسی اور ثقافتی روابط کو فروغ دے کر معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے، ترقی اور خوشحالی کے لئے نوجوان نسل کو بہترین مستقبل فراہم کرنے کے لیے دونوں ممالک کو باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران، پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ انجینئرنگ کے شعبے میں بھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں