پاکستان کی جوہری سیکیورٹی میں اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں

امریکہ میں جوہری کانفرس سے قبل پاکستان کے جوہری پروگرام کی سیکورٹی پر مثبت خیالات کا اظہار کیا گیا ہے

458689
پاکستان کی  جوہری  سیکیورٹی میں اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں

بین الاقوامی جوہری کانفرنس سے قبل جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سول اور ملٹری مقامات پر اپنے جوہری اسلحہ کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ چوتھی اور آخری جوہری سیکیورٹی کانفرنس 31 مارچ تا یکم اپریل امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوگی، جس میں پاکستانی و ہندوستان کے وزرائے اعظم سمیت کئی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ اپریل 2009 میں امریکی صدر براک اوباما نے جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ سے نیوکلیئر کانفرنس منعقد کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ رواں سال نیوکلیئر کانفرنس میں جوہری دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ انتہائی افزودہ یورینیم کے استعمال کو کم سے کم کرنے، غیر محفوظ جوہری اثاثوں کو محفوظ بنانے، جوہری اسمگلنگ کے انسداد اور دہشت گردی میں اس کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ طور پر اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

کانفرس سے پیشتر ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے نیوکلیئر سیکیورٹی ایکشن پلان میں بھی تجدید کی ہے اور نیوکلیئر ایمرجنسی مینیجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں