شدید بارشوں نے درجنوں افراد کی جانیں لے لیں، پاکستان

بارشوں سے قبائلی علاقوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے

453882
شدید بارشوں نے درجنوں افراد کی جانیں لے لیں، پاکستان

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے دتہ خیل میں شدید بارشوں سے مکان کی چھت گر گئی ہے جس دوران دو خواتین اور چار بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔

ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں نے خیبر پختونخوا میں15 افراد کی جان لے لی ہے۔

بارشوں سے قبائلی علاقوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں شدید بارشوں سے ایک ہفتے میں 15 افراد ہلاک اور 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان پشاور میں ہوا جہاں 5افراد ہلاک ہوئے ۔



متعللقہ خبریں