سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر رد عمل

حکومت نے پرویز مشرف پر آرٹیکل6 لاگو کرنے کا کہا تھا مگر اب جانے کی اجازت دیکر پوری قوم کو شرمندہ کیا ہے

453801
سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر رد عمل

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے ارکان نے سابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے پر حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر غداری سمیت سنگین مقدمات جاری تھے ، آخر کیا ہوا کہ حکومت نے اپنی چال بدل دی، اپوزیشن نے حکومت سے اس حوالے سے ایوان میں اپنا موقف پیش کرنے کا بھی کہا ہے۔

تحریک انصاف کے رکن مراد سعید نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی موجودگی میں ان کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک وزیر نے دعویٰ کیا تھا کہ پرویز مشرف بیرون ملک چلے گئے تو وہ وزارت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ لیکن آج پرویز مشرف ملک سے باہر چلے گئے ہیں لیکن وزیر نے اپنے دعوے پر کوئی عمل نہیں کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر نے مراد سعید کی تنقید کا کوئی جواب دینا پسند نہیں کیا۔ ایک اسمبلی رکن عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پرویز مشرف پر آرٹیکل6 لاگو کرنے کا کہا تھا مگر اب جانے کی اجازت دیکر پوری قوم کو شرمندہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں