تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطےکی تقدیربدل دےگا: ممنون حسین

صدرمملکت نےکہاہےکہ خطے کو اقتصادی طورپرمنسلک کرنے کیلئے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان براہ راست فضائی ،سڑک اورریل کے روابط ناگزیر ہیں۔ یہ منصوبہ 2018ء تک مکمل ہوجائے گا اوروہ فوری طور پر ترکمانستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی درآمد کا خواہش مند ہے

452353
تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطےکی تقدیربدل دےگا: ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ترکمانستان، افغانستان پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا اور منصوبے میں شریک تمام ملکوں کو اس سے فائدہ پہنچےگا۔وہ اسلام آباد میں ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمد وف سے باتیں کررہے تھے۔صدر نے کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ یہ منصوبہ 2018ء تک مکمل ہوجائے گا اوروہ فوری طور پر ترکمانستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی درآمد کا خواہش مند ہے۔

انہو ں نےدوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے لئے کوششیں کرنے پرزوردیا۔صدر نے کہا کہ خطے کو اقتصادی طورپرمنسلک کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست فضائی ،سڑک اورریل کےروابط ناگزیرہیں۔اس موقع پر ترکمانستان کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبے اور قریبی تعاون کرنا چاہتا ہے انہوںنے کہا کہ تاپی منصوبے سے خطے کے تمام ملکوں کو فائدہ ہوگا۔



متعللقہ خبریں