حکومت ٹیکسوں کی آمدنی بڑھانے میں مصروف ہے: اسحاق ڈار

وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت ٹیکس اصلاحات کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو بھرپور ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محصولات اکٹھا کرنے کے عمل کی کارکردگی اور افادیت میں اضافے کیلئے مسلسل کوششیں کررہی ہے

445311
حکومت ٹیکسوں کی آمدنی بڑھانے میں مصروف ہے: اسحاق ڈار

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ موجودہ حکومت ٹیکس اصلاحات کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو بھرپور ترجیح دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت محصولات اکٹھا کرنے کے عمل کی کارکردگی اور افادیت میں اضافے کیلئے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔

ٹیکس اصلاحات کمیشن پر عملدرآمد کمیٹی کے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کے نظام کے فروغ کیلئے محصولات اکٹھے کرنے کے عمل کو ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے زیادہ آسان بنایاجارہا ہے۔

اجلاس میں ٹیکس اصلاحات کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت ٹیکس اصلاحات کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کو بھرپور ترجیح دے رہی ہے۔



متعللقہ خبریں