خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات اہم ہیں، امریکہ

خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات اہم ہیں، امریکہ

440410
خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات اہم ہیں، امریکہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ خطے میں قیام ِ امن کے لئے پاکستان کے ساتھ حکمت عملی مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔

امریکی دفتر ِ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے یومیہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے خطرہ ہ تشکیل دیتی ہے اور دونوں ہمسائیہ ممالک کے درمیان دہشت گردی کے معاملے پر تعاون خوش آئند ہے، جبکہ امریکہ نے بھی ہمیشہ بہتر پاک بھارت بہتر تعلقات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ پیر سے شروع ہونے والے حکمت عملی مذاکرات خطے میں امن و امان کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس ملک کے ساتھ دہشت گردی کےموضوع پر پہلے بھی کئی بار بات چیت ہو چکی ہے اور ان مذاکرات میں بھی دہشت گردی سمیت خطے کے مسائل، خطرات اور تجارت کے حوالے سے بھی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔



متعللقہ خبریں