پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری، پندرہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد شہر میں 25 برس بعد اتنی زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی جب کہ مانسہرہ کے پہاڑوں پر بھی برف باری کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مری اور گلیات میں بھی پہاڑوں پر رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے

430691
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری، پندرہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد شہر میں 25 برس بعد اتنی زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی جب کہ مانسہرہ کے پہاڑوں پر بھی برف باری کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مری اور گلیات میں بھی پہاڑوں پر رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی کئی برس بعد برف باری ہوئی۔

ایبٹ آباد شہر میں 3 سے 4 انچ تک برف پڑھ چکی ہے جب کہ شدید برف باری سے پھسلن کے باعث شاہراہ قراقرم پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ کاغان اور ناران میں 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، مانسہرہ میں برف باری کی وجہ سے ناران کاغان، سیرن ویلی، تورگر کے پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، بالائی وادی نیلم میں 3 فٹ تک برف پڑ چکی جب کہ نیلم، لیپہ، باغ کے راستے بند اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان کوہاٹ ڈویژنوں، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میںآج مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کابھی امکان ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژنوں، گلگت بلتستان اورکشمیر کے بارش سے متاثرہ علاقوںمیں مٹی کے تودے گرنے کاخدشہ ہے۔



متعللقہ خبریں