انٹیلی جنس کامیابیوں کے باعث دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی: پرویزرشید

اتوار کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی سے متعلقہ واقعات کی روک تھام کیلئے دوسرے ملکوں سے تعاون کرے گا

425952
انٹیلی جنس کامیابیوں کے باعث دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی: پرویزرشید

پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشیدنے کہاہے کہ دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس کامیابیوں کے باعث دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

اتوار کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی سے متعلقہ واقعات کی روک تھام کیلئے دوسرے ملکوں سے تعاون کرے گااور وہ خطے کے فائدے کیلئے دوسرے ملکوں کے ساتھ اپنے تجربات کے تبادلے کیلئے تیار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا میں دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور ہماری قومی پالیسی کی حمایت پیپلز پارٹی نے بھی کی ہے ۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کےلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے خفیہ اداروں نے بھی دہشت گردی کے حوالے سے کافی اہم معلومات دیں، جن کی روشنی میں کئی سانحات سے بچا بھی جاچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں اپنے ہی لوگ ملوث ہیں اور اگر ان کا ہاتھ نہ ہو تو باہر کا کوئی شخص ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا جیسے سپر پاور ملک میں بھی سیکیورٹی خدشات پر اسکولز کو بند کردیا جاتا ہے تو پاکستان میں اسکولز کا بند ہونا کوئی بڑی بات نہیں ۔ ریاست کا کام اپنے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے جلد ہی اسکول بھی کھل جائیں گے۔



متعللقہ خبریں