کراچی کا امن ہر صورت یقینی بنائیں گے: جنرل راحیل شریف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں امن کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ہر حد تک جانے کا اعلان کردیا

425225
کراچی کا امن ہر صورت یقینی بنائیں گے: جنرل راحیل شریف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں امن کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے ہر حد تک جانے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں کور ہیڈ کوارٹر میں فوجی قیادت کے اہم اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگاکر انھیں ختم کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ٹویٹ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرزکراچی کا دورہ کیاجہاں انکی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا،آرمی چیف کوکراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اورسکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک توڑنے کے حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کامیابیوں اورخاص طورپرانٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف کاکہناتھا کہ کراچی میں بے خوف معمولات زندگی کی بحالی اورعوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا،شہرکو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے ہر حد تک جائینگے اورکراچی آپریشن ہر صورت کامیاب بنایا جائیگا ۔ترجمان پاک فوج کے بیان میں مزیدکہاگیا کہ کراچی میں فعال ایسے دہشت گرد گروہوں کے ڈھانچے کو غیر موثر کر دیا گیا ہے جن کے روابط کراچی سے باہر بھی موجود ۔
ذرائع نے بتایاکہ عسکری قیادت کااجلاس5گھنٹے سے زائدجاری رہاجس دوران سکیورٹی وآپریشنزسے متعلق اہم اموراورآئندہ کے لائحہ عمل پر غورکیاگیا۔



متعللقہ خبریں