وزیر اعظم پاکستان دورہ ترکمانستان پر

وزیر اعظم نواز شریف ترکمانی صدر کی دعوت پر اس ملک کے دو روزہ دورے پر تشریف لے گئے ہیں

406780
وزیر اعظم پاکستان دورہ ترکمانستان پر

وزیر اعظم نواز شریف ترکمانستان کے صدر کی دعوت پر معاون خصوصی طارق فاطمی اوروزیرمملکت پٹرولیم جام کمال کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔ ترکمانستان کے نائب وزیراعظم نے ہوائی اڈے پروزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان ، افغانستان اور ترکمانستان کے صدور اور بھارت کے نائب صدر کے ہمراہ ترکمانستان، افغانستان پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم اشق آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں