پاکستان خواتین بارےاقوام متحدہ کے منصوبوں کی توثیق کرتا ہے:ماروی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان خواتین کی بہتری کیلئے اقوام متحدہ کے منصوبوں کی توثیق کرتا ہے

405756
پاکستان خواتین بارےاقوام متحدہ کے منصوبوں کی توثیق کرتا ہے:ماروی

پاکستان خواتین بارے اقوام متحدہ کے منصوبوں کی توثیق کرتا ہے:ماروی
انہوں نے یہ بات استنبول میں یواین ویمن کے زیر اہتمام خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں ایک عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان خواتین کی بہتری کیلئے اقوام متحدہ کے منصوبوں کی توثیق کرتا ہے ۔
انہوں نے یہ بات استنبول میں یواین ویمن کے زیر اہتمام خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں ایک عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہی۔
ماروی میمن نے کہاکہ خواتین کے مرتبے میں بہتری کیلئے تیزاب پھینکنے سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کیلئے قانون سازی اور کام کے مقام پر ہراساں کئے جانے کے بل آئندہ قانون سازی سمیت کئی قوانین وضع کئے ہیں۔
انہوں نے ملک بھر میں خواتین کو سمارٹ کارڈز اور ووٹ دینے کے حقوق کے ذریعے انھیں سیاسی طورپر بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کو بھی اجاگر کیا انہوں نے بتایاکہ اس اقدام کے ذریعے بانوے لاکھ خواتین کو بااختیار بنایاگیا ہے ۔
کانفرنس کا افتتاح ترک وزیراعظم احمد دائود اوگلو نے کیا اوراس میں دنیا بھر سے تین سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں