پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کریں

مشترکہ اعلامیے میں کانفرنس میں شریک ممالک سمیت پوری دنیا سےافغانستان کی خود مختاری کا احترام کر نے اور پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کر نے کی اپیل کی گئی ہے ۔

405026
پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کریں

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لانے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا گیا ہے۔
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اختتام پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پریس بریفنگ میں مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں شریک ممالک سمیت پوری دنیا افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرے، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کریں۔
مشترکہ اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ ہارٹ آف ایشیاممالک کو مشترکہ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے مشترکہ طور پر حکمت عملی بنانے کی ضرروت ہے۔ہمیں دہشت گردوں کی مالی معاونت کو ختم کرنا ہوگا، افغانستان میں ہمیں طالبان سمیت تمام دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لانا ہوگا۔ افغان مفاہمتی عمل کے لئے تمام رکن ممالک اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ افغانیوں کی زیر قیادت امن عمل میں تعاون کیا جائے، جہاں سے مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا وہی سے اسے دوبارہ شروع کیا جائے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں