دولت مشترکہ کا سربراہی اجلاس آج مالٹامیں شروع ہورہا ہے

وزیراعظم محمد نواز شریف سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس سال اس اجلاس کا موضوع ہے ''عالمی اقدار کی اہمیت''

355584
دولت مشترکہ کا سربراہی اجلاس آج مالٹامیں شروع ہورہا ہے

دولت مشترکہ تنظیم کے سربراہان حکومت کا 24 واں تین روزہ اجلاس آج مالٹا کے شہر ویلیٹامیں شروع ہورہا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس سال اس اجلاس کا موضوع ہے ''عالمی اقدار کی اہمیت''
وزیراعظم پُرتشدد انتہا پسندی، پائیدار ترقی کے اہداف اورنقل مکانی کے بارے میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور شہزادہ چارلس آف ویلز سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ برطانیہ کی ملکہ اورمالٹا کے وزیراعظم جوزف مسقط کی جانب سے دی گئی الگ الگ ضیافت میں شرکت کریں گے۔پاکستان دولت مشترکہ کے آٹھ بانی ارکان میں سے ایک ملک ہے جو اس تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں