پاکستان رینجرزاوربھارتی بارڈرفورس کے درمیان مذاکرات کا آغاز

پاکستان رینجرز کا 15 رکنی وفد گزشتہ روز صبح اٹاری کے راستے بھارت میں داخل ہوا جہاں بھارتی بارڈر فورس کے اعلیٰ عہدیداران نے ان کا استقبال کیا ۔ اس کے بعد پاکستانی وفد کو جہاز کے ذریعے نئی دہلی لایا گیا

377300
پاکستان رینجرزاوربھارتی بارڈرفورس کے درمیان مذاکرات کا آغاز

پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان مذاکرات نئی دہلی میں شروع ہوگئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق کی سربراہی میں سولہ رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔
پاکستان رینجرز کا 15 رکنی وفد گزشتہ روز صبح اٹاری کے راستے بھارت میں داخل ہوا جہاں بھارتی بارڈر فورس کے اعلیٰ عہدیداران نے ان کا استقبال کیا ۔ اس کے بعد پاکستانی وفد کو جہاز کے ذریعے نئی دہلی لایا گیا۔ نئی دہلی ائیر پورٹ پر بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پتھک نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہا۔ جنرل ڈی کے پتھک مذاکرات میں بھارت کے 23 رکنی وفد کی قیادت کریں گے۔ پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر فورس کے درمیان مذاکرات کا دور 12 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں سرحدی کشیدگی کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ اوفا معاہدے کے بعد سے بھارت مسلسل سرحد پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
وفد بھارت کی طرف سے 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں ، سرحد پر سمگلنگ اور غلطی سے سرحد پار کرنے والے افراد کی حوالگی پر بات چیت کرے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں