مسلح افواج ہرقیمت پرمادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کرینگی:خواجہ آصف

اگر دشمن نے اس نے سرحد پار کی تو ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی، پاکستان کے اندر اور باہر ایک ہی دشمن بھارت ہے ، ثبوتوں کے ساتھ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائینگے خواجہ آصف نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر ھارتی بربریت کی مثال نہیں ملتی

341449
مسلح افواج ہرقیمت پرمادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کرینگی:خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کرینگی۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روز سیالکوٹ میں ورکنگ بائونڈری کے ساتھ کندن پور گائوں کے اپنے دورے میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے اس نے سرحد پار کی تو ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی، پاکستان کے اندر اور باہر ایک ہی دشمن بھارت ہے ، ثبوتوں کے ساتھ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائینگے
خواجہ آصف نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بربریت کی مثال نہیں ملتی ،بھارتی فوجیوں نے صرف شہری آبادی کو نشانہ بنایا،اپنی سرزمین کی حفاظت کرینگے ، 20 کروڑ عوام افواج پاکستان کے پیچھے کھڑے ہیں، جو قربانی دینا پڑی دینگے اور سرزمین کا دفاع کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی مدد کرنے اور ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری کے ذریعے کشیدگی پیدا کرنے سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہورہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں اور وزیراعظم رواں سال ستمبر میں یہ ثبوت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی تحریک کو بھارت کی حمایت حاصل ہے ، دہشتگردی میں را کے ملوث ہونے کے تمام ثبوت ہمارے پاس ہیں، بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ۔
وزیر دفاع نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔ بعد ازاں وزیر دفاع شہدا کے گھروں میں گئے اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں