عمران خان نے پھر دھرنا دینے کی دہمکی دے دی

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے اب تک میرے خط کا جواب نہیں دیا اور اگر 2 ہفتوں میں سوالات کے جواب نہ ملے تو 2 ہفتوں کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دیں گے اور ایسا دھرنا ہوگا کہ 126 دن والا دھرنا بھی بھول جائیں گے

338967
عمران خان نے پھر دھرنا دینے کی دہمکی دے دی

عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کو جواب کیلئے دو ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے اب تک میرے خط کا جواب نہیں دیا اور اگر 2 ہفتوں میں سوالات کے جواب نہ ملے تو 2 ہفتوں کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دیں گے اور ایسا دھرنا ہوگا کہ 126 دن والا دھرنا بھی بھول جائیں گے۔
لاہور کے زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کپتان الیکشن کمیشن اور نادرا پر شدید تنقید کی۔
عمران خان نے کہا کہ اگرانتخابی عملہ غلطیاں کرے گا تو دھاندلی ہی کہیں گے ، انگوٹھوں کی تصدیق کیلئے چھتیس لاکھ روپے دیئے ، چیئرمین نادرا کو شرم آنی چاہیے ۔ کپتان ٹربیونل کے فیصلے پر بھی انتہائی خوش نظر آئے ، اگلے ہفتے ایک اور وکٹ گرنے کی پیش گوئی بھی کردی ۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو اپنی جیت قرار دیتے ہوئے عمران خان سردار ایاز صادق سے ہمدردی کا اظہار بھی کرگئے ۔
عمران خان نےکہا کہ اگر حکومت 4 حلقے کھول دیتی تو دھرنا نہ ہوتا لیکن اب عوام کو پتا چل گیا ہوگا کہ نوازشریف 4 حلقے کیوں نہیں کھول رہے تھے؟

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں