دیرپا امن کی صورت میں ترقی کے راستے کھل سکتے ہیں صدر ممنون حسین

ہماری سیکورٹی فورسز نے ملک میں پائدار امن قائم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز کو بڑی حد تک کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے کرپشن سے پاک معاشرہ بے حد ضروری ہے

382983
دیرپا امن کی صورت میں ترقی کے راستے کھل سکتے ہیں صدر ممنون حسین

پاکستان کے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم ہونے ہی سے ترقی کے راستے کھل سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے ملک میں پائدار امن قائم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز کو بڑی حد تک کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے کرپشن سے پاک معاشرہ بھی بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے ان اخیالات کا اظہار اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی میں پانی و بجلی اور ماس ٹرانزٹ کے حوالے سے مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے ۔ ان مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ صدر نے کہا کہ حکومت نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کئی بڑے منصوبے شروع کئے ہیں جس میں بجلی کی پیداوار بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کا معیار بلند کرنے والے منصوبے نمایاں ہیں۔ ان منصوبوں سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا اور ان کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے خوش حال مستقبل کی طرف اہم قدم ہے ، مگر بعض عناصر پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے اور اس راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ حکومت نے ایسے عناصر اور سیاست دانوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں