صدر مملکت ممنون حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

سربراہی کانفرنس اور کانفرنس جنرل اسمبلی اس سال نومبر میں اسلام آباد میں ہوگی۔

336884
صدر مملکت ممنون حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

صدر مملکت ممنون حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں سائنس وٹیکنالوجی کے موضوع پر او آئی سی سربراہی کانفرنس اور کامسیٹس جنرل اسمبلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ اس کانفرنس میں کئی اسلامی ملکوں کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کریں گے۔سربراہی کانفرنس اور کانفرنس جنرل اسمبلی اس سال نومبر میں اسلام آباد میں ہوگی۔ اجلاس کے موقع پر کامسیٹ کے کوآرڈینیٹرجنرل ڈاکٹر شوکت حمیدخان نے صدر مملکت کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کامسیٹس کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ وزارت خارجہ کے اسپیشل سیکریٹری امجد حسین سیال ، سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کامران علی قریشی، چئیرمین سی ڈی اے معروف افضل سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں