موجودہ اور سابقہ سربراہان کے خلاف نیب کی احتساب رپورٹ، پاکستان

شریف برادران سمیت سابق صدر آصف علی ذرداری اور وزراء اعظم کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے بارے میں مقدمات سپریم کورٹ میں پیش کر دیے گئے

336246
موجودہ اور سابقہ سربراہان کے خلاف نیب کی احتساب رپورٹ، پاکستان

نیب نے زیرتفتیش بد عنوانیوں کے 150 مقدمات کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے، اس فہرست میں وزیر اعظم نوازشریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈا ر سمیت کئی اہم شخصیات کے نام شامل ہیں ۔
نیب کی طرف سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنےاختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رائے ونڈ میں شریف خاندان کےگھر تک ساڑھے 12 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک بنوائی تھی۔ اس کے علاوہ موجودہ وزیر اعظم پر سنہ 1999 میں وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام بھی ہے۔
علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور اسحاق ڈار کے خلاف ان کی رپورٹ کردہ آمدنی سے زیادہ مالی اثاثے بنانے پر احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
سابق وزراء اعظموں میں سے یوسف رضا گیلانی کے خلاف اوگرا میں جبکہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال پر احتساب عدالتوں میں کاروائی ہو رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں