پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات میں سرعت

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور چینی فرم کے چیئرمین نے ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عندیہ دیا ہے

322433
پاکستان میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات میں سرعت

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چینی کمپنی نے قائداعظم سولر پارک میں 900 میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر کام کو سرعت دینے پر اتفاق رائے قائم کیا ہے۔
لاہور میں چینی کمپنی کےچیئر مین یویانگ کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔ جس دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور بجلی کے بحران سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت قائداعظم سولر پارک بہاول پورمیں پہلے سولر منصوبے پر کام شروع کردیا گیا، 300 میگا واٹ کا سولر منصوبہ رواں برس کے آخرتک بجلی کی پیداوارشروع کردے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو سبک رفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اور اس سلسلےمیں چینی کمپنی کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں