پاکستان میں گرمی کی شدید لہر جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر چکی ہے

312964
پاکستان میں گرمی کی شدید لہر جان لیوا ثابت ہو رہی ہے

پاکستان بھر میں شدید گرمی کی لہر جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شدید گرم ہواوں نے کم از کم 120 انسانوں کی جان لے لی۔
ایک اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے ابتک اسپتال میں ایک سو اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
شہر کے متعدد اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں درجہ حرارت 4۶ ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کے میں درجہ حرارت کم ہو سکتا ہے۔
کراچی یونیورسٹی نے ایک جاری بیان میں شدید موسم کی وجہ سے امتحانات کو ایک مہینے کیلئے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
معالجین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھوپ اور لو سے بچنے کے ساتھ ساتھ ہلکے ملبوسات اور مائع خوراک کا وافر استعمال کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں