پاکستان کے خلاف ہر سازش کا بھرپور جواب دیں گے:نواز شریف

بھارتی سیاسی قیادت کی جانب سے حالیہ پاکستان مخالف بیانات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے چاہے جو قیمت ادا کرنا پڑے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دشمنوں كے مذموم عزائم كو ناكام بنا كر پاكستان كو

298506
پاکستان کے خلاف ہر سازش کا بھرپور جواب دیں گے:نواز شریف

پاکستان کے وزيراعظم محمد نواز شريف نے دہشت گردی اور شدت پسندی كو بڑے چيلنج قرار ديتے ہوئے دشمنوں كے مذموم عزائم كو ناكام بنا كر پاكستان كو محفوظ اور خوشحال بنا نے كے عزم كا اعادہ كيا ہے۔ بھارتی سیاسی قیادت کی جانب سے حالیہ پاکستان مخالف بیانات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے چاہے جو قیمت ادا کرنا پڑے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جبکہ پاکستان مخالف کسی بھی سرگرمی کو روکنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے ، ہم سب کو ملکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا پڑیگا۔
وزيراعظم نواز شريف نے ان خيالات كا اظہار گذشتہ روزچيف آف آرمی اسٹاف جنرل راحيل شريف كے ہمراہ آئی ايس آئی ہيڈ كوارٹرز كے دورے كے موقع پر كيا۔
ڈی جی آئی ايس آئی نے وزيراعظم نواز شريف اور آرمی چيف جنرل راحيل شريف كو ملک كی اندرونی اور بيرونی سكيورٹی كی صورتحال اور دہشت گردی كے خلاف جاری آپريشن كے بارے ميں بريفنگ دی جب کہ اس دوران حال ہی ميں كامياب انٹيلی جنس كی بنياد پر كئے جانے والے آپريشنز، دہشت گردی كی متعدد كوششوں كو ناكام بنانے اور ملک بھر ميں دہشت گرد وں كے نيٹ ورک كے خلاف آپريشن پر بھی تبادلہ خيال كيا گيا۔
وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیاجہاں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترنے سیاسی وعسکری قیادت کوملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب، دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں، انٹیلی جنس کی بنیاد پرکئے جانیوالے کامیاب آپریشنزاورماضی قریب میں دہشت گردی کے متعددمنصوبے ناکام بنانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کی کارروائیاں ناکام بنانے اورملکی دفاع کیلئے آئی ایس آئی کے کردار کو بے حد سراہاجبکہ ڈیوٹی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مزید فعال اورباہم رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’اسی طریقے سے تمام خطرات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں