بلدیاتی انتخابات کے بعد ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا:خٹک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے ادارے جمہوریت کو مستحکم کرنے کی نرسریاں ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں اختیارات مقامی حکومتوں کو منتقل کردیئے ہیں

298408
بلدیاتی انتخابات کے بعد ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا:خٹک

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں اختیارات مقامی حکومتوں کو منتقل کردیئے ہیں۔
نوشہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے بعد ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے ادارے جمہوریت کو مستحکم کرنے کی نرسریاں ہیں۔

انہوں نے انتخابات کے دوران انسانی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بدانتظامی ، انتخاباتی نشانات کے بغیر بیلٹ پیپرز کے اجراء اور دیگر مسائل کا الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں