پاک چین اقتصادی راہداری پرآل پارٹیز کانفرنس

پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر وزیر اعظم نواز شریف پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں کو آج اعتماد میں لیں گے۔ عمران خان، آصف زرداری کی عدم شرکت کا امکان ہے۔ پارلیمانی جماعتوں کےمرکزی رہنما، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے سینئر ارکان شریک ہوں گے

294843
پاک چین اقتصادی راہداری پرآل پارٹیز کانفرنس

پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر وزیر اعظم نواز شریف پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں کو آج اعتماد میں لیں گے۔ عمران خان، آصف زرداری کی عدم شرکت کا امکان ہے۔
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے کے لیے کل جماعتی کانفرنس جمعرات کو صبح 11بجے پرائم منسٹر ہاؤس میں ہو رہی ہے۔ اس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کےمرکزی رہنما، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے سینئر ارکان شریک ہوں گے۔
وزیر اعظم اقتصادی راہداری کے روٹس پر دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے جبکہ سیاسی جماعتوں کے اعتراضات بھی دور کرنے کی کوشش کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں عمران خان اور آصف زرداری کے شرکت نہ کرنے کا امکان ہے ۔ عمران خان آج سکردو کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے آج شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں وفد کی شرکت کا امکان ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا بھی آج اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔ آصف زرداری دبئی میں موجود ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشید شاہ کی سربراہی میں اعتزاز احسن ، فرحت اللہ بابر سمیت 6 رکنی وفد شرکت کرے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسفند یار ولی،مولانا فضل الرحمان،شاہ محمود قریشی،محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ کیا ہے،بلوچستان کے رہنماؤں سے وزیر اعظم خود رابطے میں ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں