ایگزیکٹ کامعاملہ پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے: چوہدری نثار

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کی مکمل چھان بین کرکے شفاف تحقیقات کی جائینگی۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو ضرورت سے زیادہ اچھالنے سے گریز کریں

282709
ایگزیکٹ کامعاملہ پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے: چوہدری نثار

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کی مکمل چھان بین کرکے شفاف تحقیقات کی جائینگی۔میڈیاسے گفتگومیں وزیرداخلہ نے کہاکہ میڈیا کی رپورٹس پر بہت سے جرائم کی نشاندہی ہوتی ہے ،حکومت کو ایگزیکٹ کے معاملات کا علم نہیں تھا۔
انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کو ضرورت سے زیادہ اچھالنے سے گریز کریں کیونکہ کل ہی سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے تشکیل کے بعد کام شروع کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس معاملے پر رپورٹنگ کے دوران اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ ابھی کسی پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔’ یہ کوئی فوجداری نوعیت کا معاملہ نہیں بلکہ ا س کا تعلق سائبر اور کارپوریٹ کرائمز سے ہے‘۔
انہوں نے ایگزیکٹ مالکان یا اعلی عہدے داروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے کی خبریں بھی مسترد کیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ چند دنوں یا گھنٹوں کے اندر حل ہونے والامعاملہ نہیں، مجھے بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کے دفاتر سے قبضے میں لیے گئے کمپیوٹر سرورز کی فرانزک کیلئے ایک ماہ سے بھی زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے اوراس کیلئے بیرون ملک سے ماہرین بھی بلائے جا سکتے ہیں۔
، ایف بی آر اور ایس ای سی پی سے شواہد مانگے گئے ہیں، یہ فوجداری کیس نہیں بلکہ ا سکا تعلق سائبر اور کارپوریٹ کرائمز سے ہے ،تحقیقات سے پہلے ہی کسی کو مجرم قرار نہ دیدیا جائے ، یہ پاکستان کی عزت اور وقار کا مسئلہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں