وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کادورہ

وزیر داخلہ چوہدری نثار خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے ، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں سانحہ صفورا چورنگی سے متعلق بات چیت ہوئی

279347
وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کادورہ

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پیر کے روز کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کادورہ کیا۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے انہیں سانحہ صفورا اور شہر میں دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں امن و امان برقراررکھنے میں رینجرز کے کردار کوسراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے رینجرز کی یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے ، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں سانحہ صفورا چورنگی سے متعلق بات چیت ہوئی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے ۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاقی حکومت سے فنڈز ملے نہ جدید آلا ت جس پر وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے خود کوشش کریں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات سے پہلے چودھری نثار نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے ملاقات کی ۔ ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے سانحہ صفورا اور ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ پر بھی بریفنگ دی ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں