نیٹو نے یوکرائن کے ساتھ اپنے تعاونی پروگرام کی منظوری دے دی

یوکرائن کے صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے پروگرام میں مسلح افواج کے انفارمیشن اور معلومات کے مبادلے کے نظام کو جدید بنانے ، فوجیوں کی ٹریننگ اور یوکرائنی فوج کی لاجسٹک شعبے کو جدید بنانے میں تعاون کرنے جیسے موضوعات کا جگہ دی گئی ہے

248438
نیٹو نے یوکرائن کے ساتھ اپنے تعاونی پروگرام کی منظوری دے دی

نیٹو نے یوکرائن کے ساتھ اپنے تعاونی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔
یوکرائن کے صدر مملکت پیٹرو پوروشینکو نے نیٹو اور ان کے ملک کے درمیان سن 2015 میں تعاون کے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔
یوکرائن کے صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے پروگرام میں مسلح افواج کے انفارمیشن اور معلومات کے مبادلے کے نظام کو جدید بنانے ، فوجیوں کی ٹریننگ اور یوکرائنی فوج کی لاجسٹک شعبے کو جدید بنانے میں تعاون کرنے جیسے موضوعات کا جگہ دی گئی ہے۔
پروگرام یوکرائن اور نیٹو کے درمیان اسٹریٹجیک اشتراک کو مزید فروغ دینے اور ان تمام موضوعات پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کرنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
صدر پوروشینکو نے اپنے دورہ فرانس کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کے ساتھ تعاون یوکرائن کے نکتہ نظر سے بڑی اہمیت کا حامل ہے بلکہ ایک بنیادی موضوع کی حثیت رکھتا ہے جس کے بارے میں وہ ریفرنڈم کروانے کے لیے تیار ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں