پاکستان میں طالبان کے خلاف کاروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی زرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مصدقہ اطلاعات پر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شکر تنگی اور سیفل دورہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، حملے میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا

235689
پاکستان میں طالبان کے خلاف کاروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں طالبان کے خلاف کی جانے والی کاروائی کے دوران 5 دہشت گردووں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مصدقہ اطلاعات پر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں شکر تنگی اور سیفل دورہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، حملے میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
ذرائع کاکہنا تھا کہ شیلنگ کے دوران سے دو مکانات بھی متاثر ہوئے جن میں 2 خواتین کی بھی ہلاکت ہوئی جبکہ 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں۔
کارروائی کی وجہ بتاتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اورکزئی ایجنسی میں فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے تھے، یہ کارروائی اسی کا رد عمل ہے۔
واضح رہے اوکرزئی ایجنسی وفاق کے زیر انتظام سات ایجنسیوں میں سے ایک ہے جو کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر واقع ہیں۔
ان سات میں سے 2 ایجنسیوں میں پاک فوج کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جن میں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جون 2014 اور اکتوبر 2014 میں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر-ون شروع کیا گیا تھا، اسی سلسلے کا آپریشن خیبر-ٹو مارچ 2015 میں شروع کیا گیا۔
خیال رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 130 بچوں کی ہلاکت کے بعد سے ملک بھر میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں