تحریک انصاف نے آخر کار پارلیمنٹ واپس جانے کا فیصلہ کرلیا

جوڈیشنل کمیشن کے قیام کے بارے میں نئے صدارتی آرڈینس کے جاری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف آج اپنے اجلاس میں پارلیمنٹ میں واپس جانے کے بارے میں فیصلہ کر لیا ہے۔ بنی گالہ میں عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پ

226622
تحریک انصاف  نے آخر کار پارلیمنٹ واپس جانے کا فیصلہ کرلیا

جوڈیشنل کمیشن کے قیام کے بارے میں نئے صدارتی آرڈینس کے جاری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف آج اپنے اجلاس میں پارلیمنٹ میں واپس جانے کے بارے میں فیصلہ کر لیا ہے۔
بنی گالہ میں عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، حامد خان، عارف علوی، شفقت محمود، سرورخان اور دیگرپارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے آرڈیننس کے اجرا کے بعد اسمبلیوں میں جانے، یمن میں پاکستان کے کردار سے متعلق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ پیر کو یمن کی صورت حال پر ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر پارٹی کے موقف کو واضح کریں گے۔
تحریک انصاف کے تمام قومی اسمبلی اراکین کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے اراکین نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ سال اگست 2014ء میں قومی اسمبلی سے استعفے دے دیے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں