اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کیخلاف پاکستان کی قرار داد منظور

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 29جبکہ مخالفت میں 6 ووٹ ڈالے گئے ۔ قرار داد پاکستان کے مندوب ضمیر اکر م نے پیش کی جس میں ڈرون حملوں کے دوران عام انسانوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہارکیاگیا

286071
اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کیخلاف پاکستان کی قرار داد منظور

پاکستان نے اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف جو قرار دادپیش کی تھی اسے منطورکرلیا گیا ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں 29جبکہ مخالفت میں 6 ووٹ ڈالے گئے ۔
قرار داد پاکستان کے مندوب ضمیر اکر م نے پیش کی جس میں ڈرون حملوں کے دوران عام انسانوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہارکیاگیاہے اور رکن ممالک پر زوردیا گیاہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ڈرون سمیت تمام اقدامات عالمی قوانین کے تحت بنائے جائیں ۔ انسانی حقوق کونسل رواں برس ستمبر میں ڈرون حملوں کے استعمال کا قانونی جائزہ لے گی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قراردادکی منظوری بین الاقوامی قوانین کے خلاف مسلح ڈرون کے استعمال کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کی کامیابی ہے جس سے ڈرون کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں