امریکہ اور پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد جاری

سیکرٹری خارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گرد گروپوں کا مقابلہ کر رہا ہے جن سے دونوں ممالک کی سیکورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔

237262
امریکہ اور پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد جاری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان نے 16 دسمبر 2014ءکو آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پرتشدد انتہا پسند گروپوں کو شکست دینے کیلئے اپنے مضبوط اور طاقتور عزم کا اظہار کیا۔ سینٹ کی اپروپری ایشن کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اوباما انتظامیہ کی طرف سے 50.3 ارب ڈالر کے استحقاقی فنڈ برائے سال 2016ءبجٹ کا دفاع کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے ارکان کو بتایا کہ امریکا افغانستان اور پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری اور سفارتی ذمہ داریوں کی انجام دہی اور ان میں مضبوطی کیلئے 3.4 ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گرد گروپوں کا مقابلہ کر رہا ہے جن سے دونوں ممالک کی سیکورٹی کو خطرات لاحق ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں