خطے میں امن و امان کے لیے پاکستان کی کوششیں تعریفی ہیں

افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں اور اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

226223
خطے میں امن و امان  کے لیے پاکستان کی کوششیں تعریفی ہیں

افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ خطے میں قیام امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان کی جدوجہد اور کوششیں قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے اخباری نمائندوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں رونما ہونے والے دو عظیم سطح کے المیوں نے دونوں ممالک کے درمیان قربت کے تقاضے کو مزید تقویت دی ہے۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا مکمل طور پر قلع قمع کرنے کے لئے باہمی تعاون سے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ پشاور کے بعد پاکستان کی جانب سے خطے کے استحکام کے لئے کی گئی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ اور اس ملک کی طرف سے افغانستان کے دشمنوں کو اپنا دشمن قرار دینا قابل ستائش ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں