غذائی قلت نے مزید جانیں لے لیں : پاکستان

تھر کے علاقے میں خوردنی اشیاء اور بنیادی طبی سہولیات کے فقدان نے علاقے کے باسیوں کے زندگی کے چراغ بجھانے کے عمل کو جاری رکھا ہوا ہے

179626
غذائی قلت نے مزید جانیں لے لیں : پاکستان

پاکستان کے شہر تھر میں غذا کے فقدان اور بنیادی حفظانِ صحت کی سہولیات کی کمی نے مزید 4 زندگیوں کے چراغ بجھا دئیے ۔اس المیہ کے بعد حالیہ 10 روز کے اندر فاقے سے ہلاکتوں کی تعداد 42 تک جا پہنچی ہے۔
اطلاع کے مطابق تھر کے علاقے میں بھوک اور پیاس جان لیوا ثابت ہونے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ 10 روز میں 39 بچوں سمیت 42 افراد بھوک ، افلاس اور حکومتی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔
علاوہ ازیں سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج 40 بچوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب تھر کے غریب باسیوں میں گندم کی پانچویں قسط دو ماہ گزرجانے کے باوجود بھی مکمل طورپر تقسیم نہیں کی جاسکی۔ سردی کی شدت میں اضافہ متاثرین کو موت کے منہ کے مزید قریب لا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں