آج بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم ولادت منایا جا رہا ہے

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 139 واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت پر دن کا آغازکراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا

159262
آج بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا یوم ولادت منایا جا رہا ہے

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 139 واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت پر دن کا آغازکراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا اور اس موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ مزار قائد کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے کےحوالے کی گئیں۔ اس سے قبل مزار قائد کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پاک فضائیہ کے دستے کے پاس تھیں

 

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈیٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل ندیم رضا تھے۔ گورنز سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور سندھ کابینہ کے اراکین سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جب کہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسوں اور مذاکروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) ریڈیو پاکستان اور نجی چینلز پر بانی پاکستان کی زندگی اور جدوجہد آزادی میں ان کے کردار پر خصوصی پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں جب کہ اخبارات اور رسائل میں خصوصی مضامین شائع کیے گئے ہیں۔
وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ملک کی بے لوث خدمت اور بھرپور لگن و حب الوطنی سے کام کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں