پاکستان سیاسی اور معاشی استحکام کی شاہراہ پر گامزن

صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے پلانری اجلاس سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہاپسندی کے چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کرکے اب اعتماد کے ساتھ سیاسی اور معاشی استحکام کی شاہراہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

136338
 پاکستان سیاسی اور معاشی استحکام کی شاہراہ پر گامزن

صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے پلانری اجلاس سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی اور انتہاپسندی کے چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کرکے اب اعتماد کے ساتھ سیاسی اور معاشی استحکام کی شاہراہ پر گامزن ہوگیا ہے۔ ہم سب ایک ایسے خطے میں رہتے ہیں جہاں مضبوط سول سوسائٹیز اور طاقتور میڈیا موجود ہے۔ ہمارے خطے میں غیر جانبدار عدلیہ اور متحرک جمہوریتیں ہیں اور پاکستان خود ان سب کی ایک شاندار مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انسانی ترقی، اقتصادی اور سلامتی محاذوں پر خطرناک چیلنجز کا سامنا ہے۔ جمہوریت کی راہ میں بار بار رکاوٹوں اور دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں ایک دہائی سے زیادہ فرنٹ لائن ریاست کے طور پر کردار نے بھی پاکستان پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں مگر اب پاکستان ان سب چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کرکے اعتماد کے ساتھ سیاسی اور معاشی استحکام کی شاہراہ پر گامزن ہوگیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں