پاکستان کو ایشین ٹائیگربنا کر دم لیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف نے حویلیاں میں ہزارہ موٹرو ے کاسنگ بنیاد رکھی۔ یہ اہم سڑک پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے کاحصہ ہے۔ ساٹھ کلومیٹر طویل چار رویہ ایکسپریس پر تینتیس ارب روپے لاگت آئے گی جس کے اطراف باڑ ہوگی

209748
پاکستان کو ایشین ٹائیگربنا کر دم لیں گے: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم محمد نوازشریف نے حویلیاں میں ہزارہ موٹرو ے کاسنگ بنیاد رکھی۔ یہ اہم سڑک پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے کاحصہ ہے۔ ساٹھ کلومیٹر طویل چار رویہ ایکسپریس پر تینتیس ارب روپے لاگت آئے گی جس کے اطراف باڑ ہوگی۔
ہزارہ موٹر وے کی تعمیر سے اسلام آباد اور حویلیاں کے درمیان مسافت صرف آدھا گھنٹہ رہ جائے گی اس کے علاوہ حویلیاں ڈرائی پورٹ منصوبے کیلئے رسائی بھی فراہم ہوجائے گی۔ کوہستان، بٹ گرام مانسہرہ، ایبٹ آباد اورہری پور بھی موٹر وے سے منسلک ہوجائیں گے۔
یہ منصوبہ خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے موٹر ویز کاجال بچھانے کیلئے وزیراعظم کے عزم کا عکاس ہے منصوبے سے روزگار کے لاکھوں مواقع نئے تجارتی تصورات کے امکانات اورپورے خطے میں سماجی واقتصادی بہتری آئے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کا کثیرالجہتی ترقیاتی پروگرام پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا دے گا ۔
وزیراعظم نے دھرنوں اور نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت نیا خیبرپختونخوا بنانے کیلئے پرعزم ہے اورموٹر وے کی تعمیر صوبے میں تبدیلی اورخوشحالی کی ایک جھلک ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کے موجودہ دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی انہوں نے کہاکہ وہ یہ دعوی اس بنیاد پرکررہے ہیں کیونکہ چین کے ساتھ پانی، کوئلے، شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی کی تیاری کے متعدد منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ بہت جلد گوادر سے نواب شاہ تک گیس کی پائپ لائن بچھانے کا بھی منصوبہ شروع کیاجائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایران کی سرحد سے گوادر تک گیس کی پائپ لائن بچھائی جائے گی ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں