حکومت کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں: عمران خان

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے اسٹیج سج چکا ہے جہاں تھوڑی دیر میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان عوام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ وہ جن باتوں کو مان چکے تھے حکومت ان پر واپس آئے

210088
حکومت کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں: عمران خان

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے لیے اسٹیج سج چکا ہے جہاں تھوڑی دیر میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان عوام سے خطاب کرنے والے ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب سے قبل ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جن باتوں کو مان چکے تھے حکومت ان پر واپس آئے۔ 'ہم مذاکرات کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے ماتحت کمیشن کی دھاندلی کی تحقیقات مکمل ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک وزیراعظم نواز شریف بھی استعفیٰ نہ دیں تاہم اگر دھاندلی ثابت ہو گئی تو نواز شریف کو مستعفی ہونا پڑے گا۔
پریڈ ایونیو پر تحریک انصاف کے جلسے کے لیے ملک بھر سے عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے۔
جلسے کیلئے انتظامیہ نے کڑے حفاظتی انتظامات کئے ہیں جہاں گیارہ ہزار سیکیورٹی اہلکار ہر مشکوک سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ جلسے کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔
جلسہ گاہ کو بم ڈسپوزل اسکوارڈ سے بھی کلیئر کروایا گیا ہے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس واٹر کینن بھی ساتھ لائی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے آج یعنی 30 نومبر کے جلسے میں پلان 'سی' پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اپنے اس پلان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ پلان دھاندلی کی تحقیقات کے لیے ہیں تاہم اس کے بعد پلان 'ڈی' پیش کریں گے جس سے حکومت کو نقصان ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں