نواز شریف کے محل کے درو دیوار ہلا کر رکھ دیں گے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ30 نومبر کو آئندہ کا جو لائحہ عمل دوں گا وہ بہت تباہ کن ہوگا۔ اس لائحہ عمل سے نواز شریف کے محل کے در و دیوار ہل کر رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈی چوک پر ہی احتجاج کریں گے

206965
نواز شریف کے محل کے درو دیوار ہلا کر رکھ دیں گے:  عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ30 نومبر کو آئندہ کا جو لائحہ عمل دوں گا وہ بہت تباہ کن ہوگا۔ اس لائحہ عمل سے نواز شریف کے محل کے در و دیوار ہل کر رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈی چوک پر ہی احتجاج کریں گے اس مقام کو ہرگز تبدیل نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے ، روکا گیا تو نتائج کی ذمہ دارحکومت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہوا ، کل پریس کانفرنس کر کے ثبوتوں کے ساتھ بتاؤں گا کیسے دھاندلی ہوئی ، ریٹرننگ افسران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائیں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ جب ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جائے گا تو کیا ہم خاموش بیٹھے رہیں گے ۔ کارکنوں کو ہدایت کردی ہے کہ تیار ہو جائیں ،14اگست کی طرح اب مار نہیں کھائیں گے بلکہ اس مرتبہ جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے ملک پرڈاکے ڈالے ہیں،وہ بتائیں شوگرملز پرکتنا ٹیکس دیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ محمد زبیر نے ایک چیئرمین شپ کیلئے اپنا ضمیر بیچاہے ، اسے الزام تراشیوں پر شرم آنی چاہیے ۔ قبل ازیں عمران خان الیکشن ٹربیونل لاہور کے سامنے پیش ہوئے اور جج کاظم علی ملک کو بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے پی پی147کے معاملے کو این اے 122سے مشروط نہ کرنے اور اس حلقے کا فیصلہ جلد سنانے کی بھی درخواست دائر کر دی ، الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک درخواست کی سماعت 29نومبر کو کریں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ 2013ئکے انتخابات میں قوم کے ساتھ ظلم ہوا اور ریکارڈ دھاندلی کی گئی۔ پہلے دھاندلی کریں اور پھر عوام کو انصاف بھی نہ دیں۔ اسے ہم ہر گز برداشت نہیں کرسکتے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں