پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

پاکستان اور جرمنی نے مختلف شعبوں خاص طور پر توانائی ، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کے روز برلن میں وزیراعظم محمد نوازشریف اور جرمن چانسلر انگیلا مرکیل کے درمیان ملاقات میں ہوا

187261
پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

پاکستان اور جرمنی نے مختلف شعبوں خاص طور پر توانائی ، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔ یہ اتفاق رائے منگل کے روز برلن میں وزیراعظم محمد نوازشریف اور جرمن چانسلر انگیلا مرکیل کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
ملاقات کے بعد نوازشریف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی نے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرنے کا یقین دلایاہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سے متعلق اُمور کے علاوہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جلد ختم کرنے کی امید ہے اور پاکستان جرمنی کے ساتھ مل کر اس کا دہشت گردی کا خاتمہ کرے گا۔
جرمنی کی وائس چانسلر انگیلا مرکیل سے ملاقات کے بعد برلن میں مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ جرمن چانسلر کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت ہوئی، جرمنی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن سمیت کئی امور پر جرمنی کے ساتھ تعاون جاری ہے اور جرمن سرمایہ کاروں کی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں دلچسپی ہے جبکہ انرجی فورم کےقیام پر جرمنی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جلد ختم کرنے کی امید ہے، پاکستان اور جرمنی مل کر اس کا خاتمہ کریں گے۔
اس موقع پر جرمن چانسلر انگیلا مرکیل کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے معاشی حالات مزید بہتر بنائے جاسکتے ہیں لیکن سکیورٹی کی صورتحال وہاں سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے اس لیے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کے لیے زبردستی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مضبوط بنائیں گے کئی شعبوں میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان اور یورپی یونین ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے نوبل انعام ملنے پر ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ جیسی بہادر لڑکی پاکستان کی شناخت اور لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں