وزیر اعظم پاکستان کی ایم کیو ایم کے وفد سے اہم ملاقات

مقامی ذرائع ابلاغ نے اس ملاقات کے دوران سندھ میں مہاجر صوبے کے قیام کے حوالے سے معاملہ زیر بحث آنے کی خبریں جاری کی تھیں تو حکومت نے اس کی تردید کر دی ہے

173460
وزیر اعظم پاکستان کی ایم کیو ایم کے وفد سے اہم ملاقات

پاکستان کے وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ایم کیو ایم کے وفد سے نئے صوبوں کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے گزشتہ روز خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد ذرائع ابلاغ کے بعض حلقوں نے یہ خبریں سامنے لائی تھیں کہ ایم کیو ایم نے سندھ میں ایک مہاجر صوبے کی تشکیل کے لیے وزیر اعظم سے حمایت طلب کی ہے۔ لیکن وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفد اور وزیراعظم کے درمیان صوبوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ایجنڈے میں محض چار نکات شامل تھے۔ جس میں مہاجر صوبے کی تشکیل کا مطالبہ ہر گز شامل نہیں تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں