پاکستان اور ایران کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ طے

پاکستانی اور ایرانی وزارت خارجہ کے حکام نے فائر بندی کے معاہدے سمیت باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کا عندیہ دیا ہے

172991
پاکستان اور ایران کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ طے

ا یک اطلاع کے مطابق پاکستان اور ایران کی سرحدوں پر گزشتہ دنوں رونما ہونے والی کشیدگی کا خاتمہ کرنے کے زیر ِ مقصد فائر بندی کے معاملے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔
پاکستانی دفتر ِ خارجہ سے کل جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی زیر قیادت کے وفد اور ایرا نی نائب وزیر خارجہ ابراھیم رحیم پور کی زیرِ قیادت کے وفد نے سرحدی کشیدگی کے معاملے پر بات چیت سر انجام دی ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ فائر بندی کے معاملے پر معاہدہ طے کرنے والے فریقین نے کسی قسم کی کشیدگی کا سامنا نہ کرنے کے زیرِ مقصد خفیہ معلومات کے تبادلے کے عمل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذاکرات میں علاوہ ازیں سیاسی، تجارتی، توانائی اور اقتصادی تعاون کو مزید تقویت دینے کے مقاصد کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں