پاکستان دولت مشترکہ پارلیمانی اسمبلی کا صدر منتخب

کیمرون میں منعقدہ ساٹھویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرس کے دوران سن 2014 ۔ 2015 کے دورانیے کے لیے پاکستان کی صدارت کو بھاری ووٹوں سے قبول کر لیا گیا

152897
پاکستان دولت مشترکہ پارلیمانی اسمبلی کا صدر منتخب

بروز جمعہ کیمرون میں 60 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے اختتامی اجلاس کے دوران53 ممالک کے دو سو کے قریب پارلیمانی نمائندوں نے 61 ویں اجلاس کی میزبانی کے لیے پاکستان کا انتخاب کرلیا ہے۔
ذرائع سے حاصل کردہ اطلاع کے مطابق اجلاس میں بڑے جذباتی مناظردیکھنے میں آئے جب پاکستانی اسپیکرِ قومی اسمبلی سردار ایاز صادق2014- 2015 کےلیے دولت مشترکہ پارلیمانی اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے اورانھیں جنوبی افریقہ، مالٹا، تنزانیہ سمیت افریقہ سے تعلق رکھنے والے ممبرانِ پارلیمان اپنے علاقائی اور روایتی اندازمیں رقص کرتے اوراستقبالی نغمات گنگناتے ہوئے کرسی صدارت پرلے کرآئے۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے پاکستان کو2015 کی دولت مشترکہ پارلیمانی اسمبلی کی میزبانی کے لیے منتخب کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے پیشتر ایازصادق نے اجلاس میں ایک دستاویزی فلم کے ذریعے پاکستان کا تعارفی خاکہ پیش کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ آئندہ سال61 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کے لیے پاکستان کا انتخاب درحقیقت اقوام عالم کی جانب سے پاکستان میں جمہوریت اور نظام حکومت پر اعتماد کااظہارہے، پاکستان میں جمہوریت بڑی تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔ سن 2013 کے عوامی انتخابات اس کا ایک مظہر تھے۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کامیاب فوجی کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جارہا ہے۔ اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان دوبارہ سے امن کا گہوارا بن جائےگا۔ مزید برآں ملک میں بڑی سیاسی ریلیاں اور اجتماعات کا کامیابی سے انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ سیاسی سرگرمیاں بلا خوف جاری ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں