وزیراعظم سمیت گیارہ اعلیٰ شخصیات کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت 11 افراد کے خلاف ریڈ زون میں واقع ڈی چوک پر پولیس کارروائی کے دوران ہلاکتوں کا مقدمہ درج کر لیا ہے

143887
وزیراعظم سمیت گیارہ اعلیٰ شخصیات کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت 11 افراد کے خلاف ریڈ زون میں واقع ڈی چوک پر پولیس کارروائی کے دوران ہلاکتوں کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں شاہراہ دستور پر 31 اگست کو پیش آنیوالے واقعات پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، آئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اور ایس ایس پی آپریشن سمیت گیارہ اعلیٰ شخصیات کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے یہ حکم پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر دیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 31 اگست اور یکم ستمبر کو پرامن مظاہرین پر پولیس کی کارروائی کے دوران اُن کی جماعت کے چار کارکن ہلاک ہوئے تھے۔
اسلام آباد میں اسی واقعے کے تحت وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر افراد کے خلاف یہ دوسرا مقدمہ ہے۔ اس سے پہلے دھرنا دینے والی دوسری جماعت پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر بھی وزیر اعظم اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں